General Knowledge

News Buzz
0


 


سرخ رنگ کی شمالی روشنیاں

یہ منگولیا کے آسمان پر سرخ رنگ کی بہت نایاب روشنیاں (Auroras) ہیں


 جو شمسی طوفان اور زمین کے مقناطیسی میدان کے ٹکراؤ سے پیدا ہوتی ہیں۔ عموماً یہ روشنیاں قطبین کی طرف نیلی اور سبر رنگ میں نظر آتی ہیں لیکن یہ سرخ رنگ کی روشنی نایاب ہوتی ہے اور کبھی کبھار ہی نظر آتی ہے۔


 ماہرین اس کی وجہ بہت بلندی پر آکسیجن کے ایٹموں کا سورج سے آنے والی ہائی انرجی ریڈی ایشن اور چارج شدہ ذرات کے تعامل بتاتے ہیں۔


 29 نومبر کو سورج کی طرف سے ایک بہت بڑا شمسی طوفان زمین کی طرف نکلا تھا جو جمعی کی رات کو زمین تک پہنچا تھا جس کے نتیجے میں یہ خوبصورت روشنیاں دیکھنے کو ملیں۔ یاد رہے کہ سورج کا ایک 11 سال کا شمسی چکر ہوتا ہے جس میں وہ اپنی مضبوط ترین مقناطیسی قوت کی طرف جاتا ہے جس کو Solar Max کہتے ہیں،


 جو 2025 میں متوقع ہے۔ اس سولر میکس میں سورج سے بہت غصیلے شمسی طوفان خلاء میں نکلتے ہیں۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top