*سنگھاڑا صحت کی خوبیوں سے مالا مال پھل*
سنگھاڑا جسے واٹر کیلٹرپس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،ایک تازگی بخش پھل ہے جو زیادہ تر سردیوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ان کی کاشت ایشیائی خطے میں کیچڑ اور دلدلی زمینوں میں کی جاتی ہے۔ان کی ساخت بیل یا اُڑنے والے چمگادڑ کے سر سے ملتی جلتی ہے۔یہ پھل رسیلا اور کھانے میں تازگی بخش ہوتا ہے۔یہ زیادہ تر پھل کے طور پر کچا کھایا جاتا ہے یا کئی پکوانوں میں استعمال ہوتا ہے۔
اس کے تازہ ذائقے کے علاوہ ،یہ مختلف غذائی اجزاء جیسے فائبر،مینگنیز،وٹامن بی 6 اور کاپر سے بھرپور ہوتا ہے،جو اسے صحت کے لئے فائدہ مند بناتا ہے۔اس میں کئی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو مختلف قسم کی شدید بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔
یہ اینٹی آکسیڈینٹ،آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے میں جسم کی مدد کر سکتے ہیں،جو مختلف قسم کی شدید بیماریوں سے منسلک ہوتے ہیں۔
اس میں پانی کی مناسب مقدار ہوتی ہے۔اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے۔اس کے استعمال سے جلد پہ خشکی نہیں ہوتی۔اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی بیماری ایکزیما کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ایکزیما کا علاج لیموں کے رس اور اس کے پاؤڈر کو ملا کر جلد پر لگانے سے کیا جا سکتا ہے۔یہ بالوں کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتے ہیں،کیونکہ اس میں وٹامن بی،وٹامن ای زنک اور دیگر غذائی اجزاء مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
اس کا ریشہ آپ کو بلڈ شوگر کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔زیادہ فائبر والی غذائیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ کا جسم آہستہ آہستہ نشاستے جذب کرتا ہے۔اس سے بلڈ شوگر میں اضافے سے بچنے میں مدد ملتی ہے،اس کا گلائیسیمک انڈیکس 54 سے کم ہوتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے لیکن یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کافی حد تک مدد کر سکتا ہے۔
چونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے،یہ سوڈیم کے اثر کا مقابلہ کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔اور یہ دل کے لئے موزوں خوراک بھی ہے۔اس میں پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے۔پوٹاشیم سے بھرپور غذا دل کی بیماری کے خطرے کم کرتی ہے،جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر اور فالج وغیرہ شامل ہیں۔ان تمام فوائد کے باوجود،کچھ احتیاطیں بھی ضروری ہیں۔کیونکہ یہ نظام ہضم پر منحصر ہوتا ہے،ایک صحت مند شخص روزانہ 10 سے 15 گرام سنگھاڑا کھا سکتا ہے۔ضرورت سے زیادہ اپھارہ یا پیٹ میں درد کا سبب بن سکتا ہے
*Sanghara is a fruit rich in health benefits*
Sanghara, also known as water caltrops, is a refreshing fruit that is mostly available in winter. They are cultivated in the Asian region in muddy and swampy lands. Similar to the head. The fruit is juicy and refreshing to eat. It is mostly eaten raw as a fruit or used in many dishes.
Apart from its fresh taste, it is rich in various nutrients like fiber, manganese, vitamin B6 and copper, which makes it beneficial for health. can reduce the risk.
These antioxidants can help the body fight oxidative stress, which is linked to a variety of chronic diseases.
It contains adequate amount of water. Its use does not cause dehydration in the body and the skin remains hydrated. Its use does not cause dryness on the skin. Eczema can be treated by mixing lemon juice and its powder on the skin. It also improves the beauty of hair, as it contains vitamin B, vitamin E, zinc and other nutrients. are found in adequate quantities.
Its fiber can also help you maintain healthy blood sugar levels. High-fiber foods ensure that your body absorbs starches more slowly. This helps prevent blood sugar spikes. helps, it has a glycemic index of less than 54. High blood pressure increases the risk of heart disease, but it can help significantly in lowering blood pressure.
Since it is high in potassium, it counteracts the effects of sodium and lowers blood pressure. It is also a heart-friendly food. It is high in potassium. Potassium-rich foods for heart disease. It reduces the risk of diseases, such as high blood pressure and stroke etc. Despite all these benefits, some precautions are necessary. Can cause excessive bloating or abdominal pain