اسرائیل کی فوج کی جانب سے وسطی غزہ کے مکینوں کو جنوب میں دیر البلح میں منتقل ہونے کے حکم کے بعد فلسطینی نقل مکانی کر رہے ہیں۔ سینٹرل غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ پر زیادہ تر فلسطینی پیدل اور کچھ گدھا گاڑیوں پر سامان لادھ کر منتقل ہو رہے ہیں۔ ڈھائی ماہ سے جاری اسرائیل حماس جنگ میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں غزہ کے صحت کے حکام کے مطابق 20 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ حماس کے حملوں میں اسرائیلی حکام کے مطابق بارہ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Palestinians are on the move after the Israeli army ordered residents of central Gaza to move south to Deir al-Balah. On Salah al-Din Street in central Gaza, most Palestinians are moving on foot and some are carrying goods on donkey carts. According to Gaza health authorities, 20,000 people have been killed in Israel's attacks on Gaza in the two-and-a-half-month Israel-Hamas war, while twelve hundred people were killed in Hamas attacks according to Israeli officials.