News update

News Buzz
0

 انڈر 19 ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح:


’زندگی بھر یاد رکھی جانے والی اننگز، آذان اویس ہیرو ہیں‘






اگر آپ سپورٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو سوشل میڈیا فیڈ میں آپ کے لیے کھیلوں سے متعلق خبریں عام طور پر شامل رہتی ہیں اور آج صبح ہمارے لیے تیار ٹوئٹر ٹرینڈز میں سب سے پہلے انڈیا بمقابلہ پاکستان ٹرینڈ تھا جسے دیکھ کر چونکنا لازمی تھا کیونکہ انڈین کرکٹ ٹیم تو جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔


یہ دراصل متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی انڈر 19 کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ تھا۔


دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے اس پانچویں میچ میں پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر انڈین ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انڈیا کی نوجوان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں اوپنر آدرش سنگھ، کپتان ادے شنکر اور ساتویں نمبر کے بلے باز سچن داس کی نصف سنچریوں کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔


پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے ہدف کے تعاقب کا پراعتماد آغاز کیا لیکن اسے 28 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب شمائل حسین صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ

ہوئے۔






س کے بعد آذان اویس کھیلنے آئے جنھوں نے شاہ زیب خان کے ساتھ 110 رنز کی شراکت کی۔ شاہ زیب نے چار چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ انھیں بھی ابھیشیک نے آوٹ کیا۔


ان کے بعد کپتان سعد بیگ آئے اور انھوں نے آذان اویس کے ساتھ مل کر ناقابل شکست سنچری کی شراکت کی اور 47 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کر لیا اور پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے واضح جیت سے ہمکنار کیا۔


آذان اویس نے 10 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے جبکہ سعد بیگ نے جارحانہ انداز میں 51 گیندوں میں 68 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔



سوشل میڈیا پر آذان اویس کے چرچے

سوشل میڈیا پر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی جہاں پزیرائی ہو رہی ہے وہیں انڈیا پاکستان کی مسابقت اور ٹاکرا بھی نظر آ رہا ہے۔


آذان اویس کی عمدہ بیٹنگ کی تعریف ہو رہی ہے جبکہ کچھ لوگ انھیں پاکستان کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔


ایک صارف نے آذان اویس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘


بابر عالیان نے لکھا کہ ’زندگی بھر یاد رکھی جانے والی اننگز۔۔۔ آذان اویس ہیرو ہیں۔‘


تحسین قاسم نامی صارف نے آذان اویس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’انھوں نے انڈین بولرز پر مکمل برتری دکھائی۔وہ کیا شاندار کھلاڑی ہیں۔‘


ایک صارف نے میچ کا ایک کلپ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی نوجوانوں نے انڈیا انڈر 19 کو ایشیا کپ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ میدان کے سنسنی خیز مناظر، یہ پاکستان کی بڑی جیت تھی۔‘

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top