اردوپریس ریلیز برائےپرنٹ میڈیا اسلام آباد

News Buzz
0
اردو پریس ریلیز برائے پرنٹ میڈیا اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیرملکیوں کے پاکستانی قومی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا ملازمین کے خلاف مشترکہ داخلی تحقیقات مکمل کر لیں۔ داخلی تجزیہ کی تفصیلی کارروائی کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ پانچ افراد شناختی دستاویزات کی غیرقانونی پراسیسنگ میں ملوث ہیں۔ مزید کارروائی کے لئے ان پانچ افراد سے متعلق تمام تفصیلات فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انٹی کرپشن سرکل کو فراہم کر دی گئیں۔ غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء سے متعلق اطلاعات پر نادرا انتظامیہ نے اپنے سسٹمز کا تفصیلی تکنیکی تجزیہ کیا۔ مربوط طریقہ کار کے تحت نادرا ڈیٹا کا فورنزک آڈٹ کیا گیا اور تحقیقات کی اس جامع کارروائی کے نتیجے میں پانچ نادرا ملازمین کی نشاندہی ہوئی جو غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ داخلی تحقیقات مکمل ہونے پر نادرا انتظامیہ کی جانب سے تمامتر ریکارڈ کے ہمراہ یہ معاملہ فوری اور موثر کارروائی کے لئے ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 28/29 (ایف آئی اے ایکٹ کے ساتھ پڑھا جائے) کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نادرا کی طرف سے فراہم کی گئی تفصیلات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پانچوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ان کی معاونت کرنے والے دیگر افراد کی نشاندہی کی جا سکے۔ چونکہ یہ انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ ہے اور تحقیقات کا عمل فی الحال جاری ہے اس لئے مزید تفصیلات یا گرفتار ملزمان کی شناخت وغیرہ کے بارے میں مزید معلومات منظرعام پر لانا مناسب نہیں ہے۔ Islamabad: National Database and Registration Authority (NADRA) and Federal Investigation Agency( FIA) have concluded an joint internal investigation into illegal issuance of Pakistani national ID cards to non-nationals by its employees. A comprehensive internal review revealed the involvement of five individuals in illegal processing of identity documents. The details have been compiled and forwarded to the Federal Investigation Agency (FIA) Anti Corruption Circle for legal action. Following reports of unauthorized issuance of national identity cards to non-nationals, NADRA's administration undertook a thorough analysis of its systems and operational protocols. Through a forensic audit of NADRA's databases, conducted within a well-structured framework, it became evident that five employees of different ranks were complicit in facilitating the issuance of identity cards to non-nationals. Following a rigorous internal inquiry, NADRA has transferred the case to the FIA Anti Corruption Circle accompanied by all revelant records, to ensure swift and effective legal proceedings. Legal action will be taken against the accused under Section 28/29 of the NADRA Ordinance 2000 (read with the FIA Act).

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top